جنوب مغربی ایران میں امریکی فضائی حملہ۔شادگان کے قریب مقام نشانہ بنا
خوزستان کے سکیورٹی حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، نقصانات کا جائزہ جاری
July 19, 2026 · بام دنیا
ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان میں واقع شہر شادگان کے قریب ایک مقام پر امریکی جنگی طیاروں نے فضائی حملہ کیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق خوزستان کے نائب گورنر برائے سکیورٹی نے بتایا کہ امریکی طیاروں نے شادگان کے نواحی علاقے میں ایک مقام کو نشانہ بنایا۔
صوبائی حکام کے مطابق ہنگامی امدادی اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملے سے ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں، جبکہ مکمل معلومات تحقیقات کے بعد جاری کی جائیں گی۔