جزیرہ قشم پر امریکی حملوں کی نئی لہر۔متعدد دھماکوں کی اطلاع
ایرانی حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں اور ممکنہ جانی و مالی نقصان کا جائزہ جاری ہے۔
July 19, 2026 · بام دنیا
ایران کے جزیرہ قشم پر امریکی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر فضائی حملے کیے ہیں، جس کے بعد علاقے میں کم از کم دو زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی طیاروں کی جانب سے حملوں کے بعد ہنگامی امدادی، سکیورٹی اور آپریشنل ٹیمیں فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے حملوں کا نشانہ بننے والے مقامات کی نشاندہی کرنے، ممکنہ جانی و مالی نقصان کا اندازہ لگانے اور صورتحال کا مکمل جائزہ لینے میں مصروف ہیں۔
تاحال حملوں سے ہونے والے نقصانات یا ممکنہ ہلاکتوں کے بارے میں کوئی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔