امریکی فوج نے ایران کے خلاف آٹھویں شب کی کارروائیاں مکمل کرلیں
سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ صدر کی ہدایت پر ایران کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے۔
July 19, 2026 · بام دنیا
امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف مسلسل آٹھویں رات کی فضائی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف یہ حملے کمانڈر اِن چیف کی ہدایت پر کیے گئے اور مسلسل آٹھویں شب بھی کارروائیاں جاری رہیں۔
بیان میں حملوں کے دوران نشانہ بنائے گئے مقامات، ہونے والے نقصانات یا آئندہ کارروائیوں سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ تاہم سینٹکام نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن امریکی قیادت کی ہدایات کے مطابق جاری ہے۔