امریکہ کا اردن حملوں میں ملوث ایرانی فورسز کو نشانہ بنانے کادعویٰ
ایران میں فوجی تنصیبات اور پاسدارانِ انقلاب کے اہداف پر حملے۔ سینٹکام دعویٰ
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں تازہ فضائی کارروائیوں کے دوران پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کی ان فورسز کو بھی نشانہ بنایا گیا جو مبینہ طور پر 17 جولائی کو اردن میں امریکی فوجیوں پر ہونے والے حملوں میں ملوث تھیں۔
سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تازہ حملوں کے دوران امریکی افواج نے ایرانی فوج کی ساحلی نگرانی کی تنصیبات، فضائی دفاعی مراکز، بحری صلاحیتوں، میزائل اور ڈرون ذخیرہ گاہوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی فوجی اثاثوں نے پاسدارانِ انقلاب کی ان فورسز پر بھی حملے کیے جن پر اردن میں تعینات امریکی اہلکاروں پر حملوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی حکام کے مطابق 17 جولائی کو اردن میں ہونے والے حملوں میں کم از کم دو امریکی فوجی ہلاک جبکہ ایک اہلکار اب بھی لاپتا ہے۔