ٹرمپ نے نیتن یاہو کے دورۂ واشنگٹن کی تصدیق کر دی
بنیامن نیتن یاہو پیر کے روز واشنگٹن روانہ ہوں گے، جبکہ منگل کو ان کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو آئندہ ہفتے امریکہ کا دورہ کریں گے، جہاں ان کی امریکی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کے متوقع دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے ہفتے واشنگٹن پہنچیں گے۔
اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ بنیامن نیتن یاہو پیر کے روز واشنگٹن روانہ ہوں گے، جبکہ منگل کو ان کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے مزید بتایا کہ نیتن یاہو اپنے دورے کے دوران سابق امریکی سینیٹر لنڈسی گراہم کی آخری رسومات میں بھی شرکت کریں گے۔
تاحال وائٹ ہاؤس یا اسرائیلی حکام کی جانب سے ملاقات کے مکمل ایجنڈے اور دیگر تفصیلات باضابطہ طور پر جاری نہیں کی گئیں۔