پسند کی شادی کے بعد لڑکی والوں کی مبینہ بلیک میلنگ،سابقہ ساس اوربرادرنسبتی قتل
سندھ کے خیرپور سے تعلق رکھنے والے ملزم نے واردات سے قبل ویڈیو بنائی
فائل فوٹو
چوآسیدن کے گاؤں پِڈھ میں اپنی سابقہ ساس، نوعمر برادرِ نسبتی کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مارنے والے عطااللہ شیخ کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔ وقوعہ سے پہلے اپنی ویڈیو ریکارڈ کر کے اپنی فیس بک آئی ڈی پر لگائی۔
ویڈیو میں عطااللہ شیخ نے دعویٰ کیا کہ “نایاب اور اس کے گھر والوں نے میرے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور اب بلیک میلنگ کر رہے تھے اور پندرہ لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہے تھے۔”
عطااللہ شیخ نے اپنی سابقہ بیوی کی والدہ اور معصوم بھائی کو قتل کرنے اور خود کو گولی مارنے سے پہلے لڑکوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا:”ویڈیو آپ تک پہنچنے سے پہلے میں شاید اس دنیا میں نہیں ہوں گا۔ لڑکیاں پہلے خود گھر سے بھاگ کر نکاح کرتی ہیں اور پھر کہتی ہیں ہمیں اغوا کیا گیا۔ لڑکو ان لڑکیوں کے چکروں میں نہ پڑو۔ جو لڑکیاں نکاح کے نام پر فراڈ کرتی ہیں، ان کے گھر والے بھی مریں گے، جیسے میں آج کرنے جا رہا ہوں۔ جب تک یہ بیان چلے گا تب تک میں اپنا کام کر چکا ہوں گا، میں زندہ نہیں ہوں گا۔ لڑکو جو لڑکیاں کھاتی ہیں اور بلیک میلنگ کرتی ہیں، ان کے گھر والوں کو مارو۔”