واشنگٹن میں نیتن یاہو مخالف مظاہرہ،فلسطین کے حق میں نعرے

احتجاج میں شریک افراد نے فلسطینی پرچم اور مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر اسرائیل کی حمایت کے خاتمے اور غزہ سے متعلق امریکی پالیسی پر اعتراضات درج تھے۔

July 28, 2026 · بام دنیا

واشنگٹن: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دورۂ امریکا کے خلاف دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں مظاہرہ کیا گیا، جہاں مظاہرین نے فلسطین کے حق میں نعرے لگائے اور اسرائیل کی حمایت پر امریکی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

احتجاج میں شریک افراد نے فلسطینی پرچم اور مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر اسرائیل کی حمایت کے خاتمے اور غزہ سے متعلق امریکی پالیسی پر اعتراضات درج تھے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ امریکی حکومت عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے جاری وارنٹ کے تناظر میں نیتن یاہو کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی سمیت اہم امور پر بات چیت ہونے کا امکان ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ نیتن یاہو کے امریکا میں قیام کے دوران انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔