پاکستان کو صوبوں میں وسائل کی تقسیم کے نظام پر نظرثانی کی ضرورت:یو این ڈی پی
ترقیاتی پالیسیوں اور نچلی سطح پر عملدرآمد میں گہرا خلا،کارکردگی کو بھی بنیاد بنانے کی تجویز
فائل فوٹو
اسلام آباد میں وزارتِ منصوبہ بندی کے زیرِ اہتمام “ایک قوم کا تبدیلی کا موڑ. پاکستان کی آبادی اور ترقی” کے عنوان سے اسٹریٹجک ڈائیلاگ اور ڈویلپمنٹ ایڈووکیٹ پاکستان کے 50 ویں شمارے کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اپنی ترقیاتی تاریخ کے ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
اس موقع پر اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے خبردار کیا کہ پاکستان کو ترقیاتی پالیسیوں اور ان پر نچلی سطح تک مؤثر عملدرآمد کے درمیان گہرے خلا کا سامنا ہے۔
یو این ڈی پی کے مطابق، صوبوں میں وسائل کی تقسیم کے موجودہ نظام پر نظرثانی کی ضرورت ہے تاکہ صرف آبادی کو بنیاد بنانے کے بجائے ترقیاتی کارکردگی اور دیگر عوامل کو بھی وسائل کی تقسیم میں اہمیت دی جا سکے۔