کویت میں ایرانی حملے کے دوران چینی کمپنی کی عمارت متاثر،ایک کارکن ہلاک

حکام شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

کویت کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے شمالی علاقے میں ایک چینی کمپنی کی عمارت کو نشانہ بنانے والے حملے میں ایک کارکن ہلاک ہوگیا ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق حملے کے نتیجے میں عمارت کو شدید مالی نقصان پہنچا، جبکہ واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات شروع کردیے ہیں۔

کویتی فوج کے میجر جنرل سعود عبدالعزیز العتیبی نے بتایا کہ مسلح افواج ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے انجام دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکام شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

کویتی حکام کے مطابق متاثرہ مقام پر صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔