امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ میں ایران کامیاب رہا،باقر قالیباف کا دعویٰ
اس کامیابی کو سیاسی، قانونی اور سفارتی سطح پر بھی مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، جبکہ دنیا کو ایران کی اس کامیابی کو تسلیم کرنا چاہیے۔
تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ تنازع میں ایران کامیاب رہا ہے۔
باقر قالیباف نے کہا کہ اس کامیابی کو سیاسی، قانونی اور سفارتی سطح پر بھی مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، جبکہ دنیا کو ایران کی اس کامیابی کو تسلیم کرنا چاہیے۔
ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ ملک کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قومی اتحاد اور یکجہتی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط ایران کے لیے عوام، خاندانوں اور پورے معاشرے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
باقر قالیباف نے مزید کہا کہ قومی طاقت میں اضافے کے لیے قیادت کے گرد اتفاقِ رائے، اتحاد اور باہمی تعاون ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اتحاد کو بنیادی اہمیت دیتا ہے۔