فضائی دفاعی نظام نے ڈرون حملے ناکام بنا دیے،کویت کا دعویٰ
شہری اگر کسی دھماکے کی آواز سنیں تو یہ فضائی دفاعی نظام کی جانب سے ممکنہ حملوں کو روکنے کی کارروائی کا حصہ ہو سکتا ہے۔
کویت کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام ایران کی جانب سے کیے گئے مبینہ ڈرون حملوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔
کویتی فوج کے جنرل اسٹاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری اگر کسی دھماکے کی آواز سنیں تو یہ فضائی دفاعی نظام کی جانب سے ممکنہ حملوں کو روکنے کی کارروائی کا حصہ ہو سکتا ہے۔
فوج نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکام کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔
کویتی فوج نے اپنے بیان میں ان واقعات کو ایران کی جانب سے مبینہ جارحیت قرار دیا ہے، تاہم صورتحال سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
حکام کی جانب سے ملک کی سکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔