روسی میزائل اور ڈرون حملوں میں یوکرین میں 21 افراد ہلاک
حملوں میں رہائشی عمارتیں، ریلوے اسٹیشن، گودام اور دیگر شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا
فائل فوٹو
ماسکو: روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور اس کے نواحی علاقوں پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے بڑے پیمانے پر حملے کیے، جن کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق یوکرینی فضائیہ نے بتایا کہ روس نے حملوں کے دوران 24 بیلسٹک میزائل، چار اینٹی شپ میزائل اور 115 ڈرون داغے۔یوکرینی فضائی دفاعی نظام نے 98 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
حملوں میں رہائشی عمارتیں، ریلوے اسٹیشن، گودام اور دیگر شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ کئی مقامات پر شدید آگ بھی بھڑک اٹھی۔
رہائشی عمارتیں منہدم ہوگئیں اور منوں مٹی تلے درجنوں افراد دب گئے جنھیں نکالنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جب کہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔