مذاکرات سے حقوق حاصل کر سکتے ہیں تو کیوں لڑیں ایرانی صدر
ایران امریکہ کشیدگی کی تازہ ترین اپ ڈیٹ
August 9, 2026 · Live
Saturday, 8 August 2026 – 15:43 #
عالمی میڈیا نے امریکا کی ناکامی تسلیم کرنا شروع کردی: پاسداران انقلاب
نئی دہلی: بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کے ردعمل میں اسرائیل سے نئے دفاعی معاہدے کی درخواست سے متعلق وائرل دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے جعلی خبر قرار دے دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دعویٰ ایک ترک میڈیا ادارے کی رپورٹ سے سامنے آیا تھا، جس میں نامعلوم ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ بھارت نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے سہ فریقی دفاعی معاہدے کے مقابلے کے لیے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ رپورٹ… مزید پڑھیں
Saturday, 8 August 2026 – 15:22 #
عالمی میڈیا نے امریکا کی ناکامی تسلیم کرنا شروع کردی: پاسداران انقلاب
تہران: ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ تنازع میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکمتِ عملی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور بعض غیرملکی ذرائع ابلاغ و تجزیہ کار بھی اس مؤقف کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے یہ بیان 8 اگست کو ایران کے قومی یومِ صحافت کے موقع پر جاری کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض مغربی تجزیوں میں امریکا کو ایک مشکل تزویراتی صورتحال سے دوچار قرار دیا گیا ہے، جبکہ ایران نے… مزید پڑھیں
Saturday, 8 August 2026 – 12:58 #
ایران عمان معاہدہ قریب،امریکا کا ایرانی بندرگاہوں سے محاصرہ ختم کرنے کا عندیہ
ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال کرنے کے لیے ایک عبوری انتظام پر پیش رفت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق ممکنہ معاہدے کے بعد واشنگٹن ایرانی بندرگاہوں پر عائد بحری پابندیاں اور محاصرہ ختم کرنے پر غور کرسکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایران، عمان اور امریکا کے درمیان کئی ہفتوں سے بات چیت جاری ہے، جس کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت بحال کرنے کے ساتھ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی راہ دوبارہ ہموار کرنا ہے۔ مجوزہ انتظام کے تحت آبنائے ہرمز میں 60 روز کے… مزید پڑھیں
Saturday, 8 August 2026 – 11:13 #
ایران میں امریکی ایف 15 ای اور ڈرونز کے ملبے کی نمائش
ایران نے حالیہ جنگ کے دوران تباہ ہونے والے مبینہ امریکی اور اسرائیلی ڈرونز اور جنگی طیاروں کے ملبے کو ایک خصوصی نمائش میں پیش کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے منعقد کی گئی اس نمائش میں ایک امریکی ایف 15 ای اسٹرائیک ایگل سے منسوب ملبہ بھی شامل ہے۔ نمائش میں مبینہ طور پر طیارے کی پائلٹ نشست، طیارے کے اگلے حصے کا شیشہ، دم کا ایک حصہ اور دیگر باقیات رکھی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی ایم کیو 1 پریڈیٹر اور ایم کیو 9 ریپر ڈرونز سے منسوب ملبہ بھی نمائش میں شامل… مزید پڑھیں
Saturday, 8 August 2026 – 10:29 #
خطے میں امن کے بعد علاقائی ممالک کے رابطے بحال ہوں گے: ایرانی نائب وزیر خارجہ
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ خطے میں امن اور استحکام کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد علاقائی ممالک کے درمیان ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوجائے گا۔ ایک انٹرویو میں کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ خلیج فارس کے ممالک اس نتیجے پر پہنچ رہے ہیں کہ خطے کی سلامتی کی ذمہ داری بنیادی طور پر خود علاقائی ریاستوں کو مل کر ادا کرنی چاہیے۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کے مطابق حالیہ کشیدگی کے دوران ایران پر ہونے والے زیادہ تر حملے امریکا کی جانب سے کیے گئے، جبکہ خلیجی… مزید پڑھیں
Saturday, 8 August 2026 – 10:24 #
ایران جنگ جلد ختم ہوگی، تیل کی قیمتیں مزید گریں گی:ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ اختتام کے قریب ہے اور آنے والے دنوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں موجودہ سطح سے بھی نیچے جا سکتی ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے عمل میں خود بھی شامل ہیں اور بات چیت میں اچھی پیش رفت ہو رہی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران زیادہ دیر تک امریکا کے دباؤ کا سامنا نہیں کرسکے گا۔ انہوں نے جنگ کے دوران امریکی اسلحے کے ذخائر پر پڑنے… مزید پڑھیں
Saturday, 8 August 2026 – 10:16 #
امریکا کی دبئی میں قائم کرپٹو ایکسچینج شیلبِٹ پر پابندیاں
امریکی محکمہ خزانہ نے دبئی میں قائم کرپٹو کرنسی ایکسچینج شیلبِٹ اور بعض دیگر اداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق شیلبِٹ نے ایرانی حکومت سے مبینہ طور پر منسلک اداروں کو کرپٹو کرنسی کے ذریعے لاکھوں ڈالر کی منتقلی میں سہولت فراہم کی۔ امریکی اقدام کے مطابق یہ کارروائی ایران سے متعلق مالی سرگرمیوں اور پابندیوں سے بچنے کے مبینہ طریقوں کے خلاف وسیع تر اقدامات کا حصہ ہے۔ شیلبِٹ نے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی نے جان بوجھ کر منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت، غیر قانونی جوئے، پابندیوں… مزید پڑھیں
Saturday, 8 August 2026 – 10:09 #
مذاکرات سے حقوق حاصل کر سکتے ہیں تو کیوں لڑیں ایرانی صدر
Saturday, 8 August 2026 – 09:50 #جنرل ڈین کین کا ٹرمپ کو ایران جنگ ختم کرنے کا مشورہ امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے مبینہ طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری جنگ سے نکلنے کے امکانات تلاش کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل ڈین کین کا خیال ہے کہ جنگ کو مزید وسعت دینے کے فوجی اقدامات کے نتائج توقع کے برعکس سامنے آ سکتے ہیں۔ ان کے مطابق صرف فضائی طاقت کے ذریعے ایران کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن کامیابی حاصل کرنا مشکل ہوگا۔ رپورٹس… مزید پڑھیں
Saturday, 8 August 2026 – 09:50 #
جنرل ڈین کین کا ٹرمپ کو ایران جنگ ختم کرنے کا مشورہ
امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے مبینہ طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری جنگ سے نکلنے کے امکانات تلاش کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل ڈین کین کا خیال ہے کہ جنگ کو مزید وسعت دینے کے فوجی اقدامات کے نتائج توقع کے برعکس سامنے آ سکتے ہیں۔ ان کے مطابق صرف فضائی طاقت کے ذریعے ایران کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن کامیابی حاصل کرنا مشکل ہوگا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جنرل ڈین کین نے ایران کے معاملے پر اپنے تحفظات دیگر اعلیٰ امریکی… مزید پڑھیں