لائیو ایران کے خلاف امریکی بحری کارروائی،55 تجارتی جہازوں کا رخ تبدیل

ایران امریکہ کشیدگی کی تازہ ترین اپ ڈیٹ

August 10, 2026 · Live
Monday, 10 August 2026 – 13:03 #
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے سے ایران کو خطرہ نہیں:تہران
تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے سے ایران کو کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوتا۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ خطے میں نئے دفاعی اور سکیورٹی معاہدے ایسے وقت میں سامنے آرہے ہیں جب امریکا کی جانب سے فراہم کردہ سکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ان کے مطابق علاقائی ممالک اپنی سلامتی کے لیے نئے تعاون کے راستے تلاش کر رہے ہیں۔ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ اگر باہمی معاہدوں کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو بات چیت کا عمل آگے… مزید پڑھیں
Monday, 10 August 2026 – 11:58 #
محسن رضائی ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری مقرر
تہران: ایران میں اہم سکیورٹی عہدے پر بڑی تبدیلی ہوئی ہے، صدر مسعود پزشکیان نے محسن رضائی کو سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا نیا سیکریٹری مقرر کر دیا۔ یہ تقرری محمد باقر ذوالقدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد عمل میں آئی ہے۔ ایرانی صدارتی دفتر کے مطابق محسن رضائی کی تقرری صدارتی حکم کے ذریعے کی گئی۔ اس سے قبل ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی محسن رضائی کو سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کیا تھا۔ رہبر اعلیٰ کی جانب سے جاری حکم میں محسن رضائی کے طویل عسکری تجربے اور… مزید پڑھیں
Monday, 10 August 2026 – 11:58 #
ایران کے خلاف امریکی بحری کارروائی،55 تجارتی جہازوں کا رخ تبدیل
امریکی فوج نے ایران کے خلاف جاری بحری کارروائی کے دوران درجنوں تجارتی بحری جہازوں کا راستہ تبدیل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق اب تک 55 تجارتی بحری جہازوں کو ان کے مقررہ راستوں سے موڑ دیا گیا ہے۔ ایک روز قبل امریکی حکام نے ایسے 53 بحری جہازوں کا ذکر کیا تھا، جس کے بعد تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ سینٹ کام کے مطابق مشرق وسطیٰ میں 20 سے زائد امریکی جنگی بحری جہاز موجود ہیں، جو مختلف فوجی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ان مشنز میں ایران… مزید پڑھیں
Monday, 10 August 2026 – 11:58 #
آبنائے ہرمز کھلنے میں تاخیر،عالمی منڈی میں تیل مہنگا
آبنائے ہرمز کی بحری آمدورفت بحال ہونے کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار رہنے پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان متبادل بحری راستوں سے متعلق بات چیت آخری مرحلے میں پہنچ گئی ہے، تاہم تہران نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کو ایران کی جانب سے رکھی گئی دیگر شرائط بھی پوری کرنا ہوں گی۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.09 فیصد اضافہ ہوا اور فی بیرل قیمت 84.46 ڈالر تک پہنچ گئی۔ امریکی خام تیل… مزید پڑھیں
Monday, 10 August 2026 – 11:58 #
ایرانی ارکان پارلیمنٹ نے پٹرول مہنگا کرنے کی مخالفت کردی
تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے حکومت کو پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے سے گریز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سبسڈی والے پٹرول کی تقسیم کے نظام میں تبدیلیاں لانے پر زور دیا ہے۔ پارلیمانی ارکان کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ کرنے کے بجائے پٹرول کی بڑھتی ہوئی طلب کو کم کرنے کے لیے متبادل اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ ان کے مطابق ماضی میں بھی حکومت کو پٹرول کے اضافی نرخ متعارف کرانے کے ممکنہ اثرات سے آگاہ کیا گیا تھا۔ ارکان پارلیمنٹ کے مطابق قیمت بڑھنے کے باوجود پٹرول کی کھپت میں خاطر خواہ کمی… مزید پڑھیں
Monday, 10 August 2026 – 11:57 #
ٹرمپ ایران جنگ ہار چکے ہیں، ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی
واشنگٹن: امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں امریکا کو فائدے کے بجائے نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ کرس مرفی کے مطابق جنگ جتنی طویل ہوگی، امریکا پر دباؤ بڑھتا جائے گا جبکہ ایران اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرنے میں کامیاب ہوسکتا ہے۔ انہوں نے جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے فوری سفارتی پیش رفت پر زور دیا۔ سینیٹر نے امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ وہ جنگ ختم کرنے… مزید پڑھیں