امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کردیں،ٹرمپ کا دعویٰ
ایران امریکہ کشیدگی سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ
August 12, 2026 · Live
Tuesday, 11 August 2026 – 14:09 #
امریکا نے ایران سے مذاکرات کی بھیک مانگی:عباس عراقچی کا دعویٰ
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے تقریباً 20 روز بعد مذاکرات کے لیے رابطہ کیا، حالانکہ تنازع کے ابتدائی دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ایرانی سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والی پریس کانفرنس میں عباس عراقچی نے کہا کہ جنگ کے آغاز پر امریکی صدر نے ایران کے لیے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے مکمل سرنڈر کا مطالبہ کیا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق چند ہفتوں کے اندر صورتحال تبدیل ہوئی اور… مزید پڑھیں
Tuesday, 11 August 2026 – 12:31 #
ایران کے خوف سے ٹرمپ کیٹرنگ ٹرک میں چھپ کر طیارے سے نکلے
ایران کی جانب سے قاتلانہ حملے کے خوف کے سبب اگست 2026ء میں ترکی کے شہر انقرہ میں منعقدہ نیٹو سربراہی اجلاس کے اختتام پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ طیارہ تبدیل کرکے وہاں سے روانہ ہوئے تھے۔ اب اس واقعے کی اہم تفصیلات امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے شائع کی ہیں جس کے مطابق ٹرمپ ایک کیٹرنگ(کھانے) والے ٹرک میں چھپ کر جہاز سے نکلے۔ واشنگٹن پوسٹ کی خصوصی رپورٹ کے مطابق، ایران کی جانب سے صدر ٹرمپ اور صدارتی طیارے پر مبینہ حملے کے شدید خطرات کے پیشِ نظر امریکی خفیہ ایجنسیوں کو آخری لمحات میں اپنی حکمتِ عملی… مزید پڑھیں
Tuesday, 11 August 2026 – 12:30 #
مجتبیٰ خامنہ ای سے پزشکیان کی ملاقات حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے:ترجمان
تہران: ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ صدر مسعود پزشکیان کی رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات حکومت کے لیے ان کی حمایت اور اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ فاطمہ مہاجرانی کے مطابق صدر اور رہبرِ اعلیٰ کے درمیان ملاقات کو صرف صدر پزشکیان کے استعفے سے متعلق قیاس آرائیوں کے تناظر میں نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ یہ دونوں شخصیات کے درمیان رابطے اور باہمی اعتماد کے تسلسل کی علامت بھی ہے۔ انہوں نے صدر کے استعفے سے متعلق سامنے آنے والی خبروں کو افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر پزشکیان اور رہبرِ اعلیٰ… مزید پڑھیں
Tuesday, 11 August 2026 – 10:47 #
امریکی کارروائیاں بند ہوں تو آبنائے ہرمز میں محفوظ آمدورفت بحال ہوسکتی ہے:عراقچی
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو محفوظ بنانے کے لیے امریکی حملوں اور بحری ناکہ بندی کا خاتمہ ضروری ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق عباس عراقچی نے جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈی فول سے ٹیلی فونک گفتگو میں خطے کی صورتحال اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے محفوظ بحری آمدورفت کی بحالی کے لیے ایسے اقدامات کا خاتمہ ضروری ہے جن سے خطے میں کشیدگی اور سکیورٹی کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔… مزید پڑھیں
Tuesday, 11 August 2026 – 10:46 #
آبنائے ہرمز پر اختلافات طول پکڑ گئے،خام تیل کی قیمتیں 5 فیصد بڑھ گئیں
لندن: امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال کرنے کے طریقہ کار پر اختلافات برقرار رہنے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق عالمی معیار سمجھے جانے والے برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 5 فیصد اضافے کے بعد 87.72 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں تقریباً 5.1 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 82.13 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان… مزید پڑھیں
Tuesday, 11 August 2026 – 10:10 #
ٹرمپ کا غزہ امن کونسل کا منصوبہ مسترد کرنے پر نیتن یاہو کو جواب دینے کا اعلان
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے غزہ امن کونسل کے 15 نکاتی منصوبے کو مسترد کیے جانے پر اپنا ردعمل جلد سامنے لائیں گے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ وہ نیتن یاہو کے مؤقف پر اپنا جواب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل کے ذریعے جاری کریں گے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے پاس نیتن یاہو کے مؤقف کے حوالے سے جواب موجود ہے اور وہ مناسب وقت پر اسے عوام کے سامنے پیش کریں گے۔ ٹرمپ… مزید پڑھیں