ٹرمپ کا ایران پر عدم اعتماد کا اظہار،آبنائے ہرمز پر کنٹرول کا دعویٰ
امریکی بحریہ مضبوط اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے جبکہ امریکا کے لیے مجموعی صورتحال بھی بہتر ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق موجودہ صورتحال میں بہتری آنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول رکھتی ہے۔
جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر کسی دوسرے فریق کا نہیں بلکہ امریکا کا کنٹرول ہے۔ ان کے مطابق امریکی بحریہ مضبوط اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے جبکہ امریکا کے لیے مجموعی صورتحال بھی بہتر ہے۔
ٹرمپ نے ایران پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایرانی حکومت پر بھروسہ کرنے والے آخری شخص ہوں گے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران ماضی میں ان سے بارہا غلط بیانی کر چکا ہے۔
انہوں نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا کہ اس وقت آبنائے ہرمز پر امریکا کا کنٹرول ہے، ایران کا نہیں۔