ہرمزگان میں امریکی ڈرون مار گرانے کا ایرانی دعویٰ
ڈرون کو ایرانی فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنایا اور کارروائی کے نتیجے میں اسے تباہ کر دیا گیا۔پاسدارانِ انقلاب
August 15, 2026 · بام دنیا
ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ ہرمزگان کی فضائی حدود میں ایک امریکی ایم کیو-9 ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق ڈرون کو ایرانی فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنایا اور کارروائی کے نتیجے میں اسے تباہ کر دیا گیا۔
ایرانی بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ڈرون کو پہلے روکا گیا اور بعد ازاں کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا گیا۔
تاہم پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے واقعے کے درست وقت، مقام اور ڈرون کی تباہی سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔