ٹرمپ آبنائے ہرمز کی دھمکیاں بند کریں،اپنی سکیورٹی کی فکر کریں:ایرانی رکن پارلیمنٹ

امریکی صدر کو اپنی حفاظت کے بارے میں سوچنا چاہیے، کیونکہ ممکن ہے انہیں اپنی جان بچانے کے لیے کسی فوڈ ٹرک میں چھپنا پڑے۔

August 16, 2026 · بام دنیا

ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم عزیزی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آبنائے ہرمز سے متعلق دھمکی آمیز بیانات سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ایکس پر جاری اپنے بیان میں ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ٹرمپ کو آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینے کے بجائے اپنی سکیورٹی پر توجہ دینی چاہیے۔

ایرانی رکن پارلیمنٹ نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کو اپنی حفاظت کے بارے میں سوچنا چاہیے، کیونکہ ممکن ہے انہیں اپنی جان بچانے کے لیے کسی فوڈ ٹرک میں چھپنا پڑے۔

ابراہیم عزیزی کا یہ بیان ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے۔ آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان پہلے ہی سخت بیانات کا تبادلہ جاری ہے۔

خطے میں جاری کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی سطح پر بھی اہمیت اختیار کرگئی ہے، کیونکہ یہ عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے ایک اہم سمندری راستہ سمجھا جاتا ہے۔