7کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کافیصلہ پی سی بی نےکچھ سوچ کرہی کیا ہوگا،بابر اعظم

ہ لارڈز ٹیسٹ میں ٹیم نے کسی شعبے میں متاثر کن کھیل پیش نہیں کیا، گفتگو

September 8, 2026 · اسپورٹس

فائل فوٹو

لندن: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ لارڈز ٹیسٹ کے اختتام پر 7 کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کرنے سے متعلق پی سی بی نے جو فیصلہ کیا ہے، کچھ سوچ کر ہی کیا ہوگا۔

انگلینڈ کے خلاف لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر ایجبسٹن ٹیسٹ سے ایک روز قبل بابر اعظم پہلی بار میڈیا کے سامنے آئے۔

تیسرے ٹیسٹ کی ٹیم سے متعلق سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ کس کمبینیشن کے ساتھ کھیلنا ہے، تقریباً یہ طے کرچکے ہیں، کنڈیشنز کے اعتبار سے بہترین ٹیم کو میدان میں اتاریں گے۔

لارڈز ٹیسٹ کے اختتام پر 7 کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے سوال پر قومی کپتان نے کہا کہ پی سی بی نے جو فیصلہ کیا ہے، کچھ سوچ کر ہی کیا ہوگا، وہ اس بارے میں مزید بہتر بتاسکتے ہیں۔

لارڈز ٹیسٹ میں 194 رنز سے شکست پر بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ لارڈز ٹیسٹ میں ٹیم نے کسی شعبے میں متاثر کن کھیل پیش نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ درست ہے ہم سیریز ہار چکے ہیں لیکن خواہش ہے کہ اچھے انداز میں سیریز کا اختتام کریں، لہٰذا بطور ٹیم اچھی اور مثبت کرکٹ کے ساتھ سیریز ختم کرنا چاہیں گے۔

قومی اسکواڈ میں شامل کیے جانے والے نئے کھلاڑیوں کے حوالے سے بابر اعظم نے کہا کہ یہ دباؤ نہیں بلکہ ان کے لیے خود کو ثابت کرنے کا بہترین اور شاندار موقع ہے۔