آصف زرداری پاکستان واپس پہنچ گئے،ایوان صدر سے اعلان

پرائیویٹ طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچے۔ گزشتہ روز تکنیکی خرابی کے باعث ان کے طیارے کو لندن سے روانگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

September 10, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری لندن میں ایک ہفتے سے زائد قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری لندن سے نجی کمپنی کے پرائیویٹ طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچے۔ گزشتہ روز تکنیکی خرابی کے باعث ان کے طیارے کو لندن سے روانگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

وطن روانگی سے قبل لندن میں صدر مملکت نے صحافیوں کے سوالات کے مختصر جواب دیے۔ اپنی طبیعت کے بارے میں پوچھے جانے پر آصف علی زرداری نے کہا کہ اللہ کا فضل ہے، جبکہ لندن میں قیام سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وہاں اچھا وقت گزرا۔

پاکستانی ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے صدر مملکت کو لندن سے روانگی کے موقع پر الوداع کیا۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کا برطانیہ کا دورہ ایک ہفتے سے زائد عرصے پر محیط رہا، جس دوران انہوں نے مختلف طبی معائنے بھی کروائے۔ یہ تقریباً 6 برس بعد ان کا برطانیہ کا دورہ تھا۔