مکران میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگرد حملے کی کوشش ناکام بنا دی

دہشتگردوں نے ڈپٹی کمشنر تمپ کی گاڑی کو نشانہ بنا کر پروٹیکشن اسکواڈ کے اہلکاروں کو اغوا کرنے کی کوشش کی

September 11, 2026 · اہم خبریں
فوٹو سوشل میڈیا ایکس

فوٹو سوشل میڈیا ایکس

سکیورٹی فورسز نے مکران ڈویژن کے ضلع تمپ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر تمپ کے پروٹیکشن اسکواڈ پر دہشتگرد حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے ڈپٹی کمشنر تمپ کی گاڑی کو نشانہ بنا کر پروٹیکشن اسکواڈ کے اہلکاروں کو اغوا کرنے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کے عزائم ناکام بنا دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹیکشن اسکواڈ میں شامل تمام اہلکاروں کو بروقت اور محفوظ طریقے سے حملے سے نکال لیا گیا۔

کارروائی کے دوران دہشتگرد اپنی گاڑی اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں متعدد حملہ آوروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔