ایرانی وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر میں ٹیلیفونک رابطہ
ملاقات میں خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی کوششوں اور موجودہ صورتحال سے پیدا ہونے والے چیلنجز پر بھی مشاورت کی گئی۔
September 11, 2026 · اہم خبریں
فائل فوٹو
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی حکومت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات اور کشیدگی کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا۔
ملاقات میں خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی کوششوں اور موجودہ صورتحال سے پیدا ہونے والے چیلنجز پر بھی مشاورت کی گئی۔