کراچی ، اورنگی ٹاؤن میں اسکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق

 جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

September 11, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11 ایل بلاک کے قریب اسکول کی دیوار گرگئی جس میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حادثے کے بعد ریسکیو ادارے، ریسکیو 1122 کے رضا کار جبکہ پولیس اور رینجرز کی نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں اسکول کی خستہ حال دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیوار گرنے کے حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، گورنمنٹ اسکول کی دیوار گرنے سے 7 افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نشئی افراد دیوار سے سریا نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔