یورپی کونسل کے صدر کا بین الاقوامی فوجداری عدالت کی حمایت کا اعلان

عالمی سطح پر انصاف اور قانون کی بالادستی کو مضبوط بنانے کیلئے بین الاقوامی فوجداری عدالت کا کردار اہم ہے اور اس کے مینڈیٹ کا دفاع کیا جائے گا۔

September 25, 2026 · بام دنیا
یورپی کونسل کے صدر کا بین الاقوامی فوجداری عدالت کی حمایت کا اعلان

یورپی کونسل کے صدر کا بین الاقوامی فوجداری عدالت کی حمایت کا اعلان

نیویارک: یورپی کونسل کے صدر انٹونیو کوسٹا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے متعلق تنقید کے بعد عالمی عدالت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انٹونیو کوسٹا نے کہا کہ یورپی یونین بین الاقوامی فوجداری عدالت کی آزادی، سالمیت اور اختیارات کے تحفظ کیلئے اپنے مؤقف پر قائم رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر انصاف اور قانون کی بالادستی کو مضبوط بنانے کیلئے بین الاقوامی فوجداری عدالت کا کردار اہم ہے اور اس کے مینڈیٹ کا دفاع کیا جائے گا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت پر تنقید کرتے ہوئے مختلف ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ عدالت سے اپنے تعلقات ختم کریں۔

امریکا اور یورپی ممالک کے درمیان بین الاقوامی فوجداری عدالت کے کردار اور اس کے دائرہ اختیار سے متعلق مؤقف میں اختلافات سامنے آتے رہے ہیں۔