ایران میں عراق جانے والی پروازوں کے ٹکٹوں کی فروخت روک دی گئی

نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایران سے آنے اور ایران جانے والی تمام پروازیں بھی معطل کردی گئی تھیں۔

September 26, 2026 · بام دنیا
ایران میں عراق جانے والی پروازوں کے ٹکٹوں کی فروخت روک دی گئی

ایران میں عراق جانے والی پروازوں کے ٹکٹوں کی فروخت روک دی گئی

ایران میں عراق جانے والی پروازوں کے ٹکٹوں کی فروخت روک دی گئی ہے، جبکہ عراق میں ایرانی پروازوں سے متعلق فضائی سہولیات بھی معطل کردی گئی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق عراق نے اپنے تمام ہوائی اڈوں پر ایرانی پروازوں کو سہولیات کی فراہمی بند کردی ہے۔ اس سے قبل نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایران سے آنے اور ایران جانے والی تمام پروازیں بھی معطل کردی گئی تھیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق بغداد ایئرپورٹ پر ایرانی پروازوں کی معطلی کے بعد عراق کی جانب سے ان پروازوں کا رخ بغداد سے نجف منتقل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جارہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق بغداد ایئرپورٹ پر ایرانی پروازوں کی معطلی بدھ سے نافذ ہوئی۔ یہ اقدامات امریکا کی جانب سے اس انتباہ کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں ایرانی فضائی کمپنیوں کو خدمات فراہم کرنے والے ہوائی اڈوں پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔