آبنائے ہرمز پر ایرانی بحری افواج کا کنٹرول بدستور قائم ہے۔بریگیڈیئر جنرل حسین محبی

ایران نے حالیہ محاذ آرائی کے دوران امریکی فضائی، بحری اور زمینی افواج سے متعلق مختلف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

September 26, 2026 · بام دنیا
آبنائے ہرمز پر ایرانی بحری افواج کا کنٹرول بدستور قائم ہے۔بریگیڈیئر جنرل حسین محبی( فائل فوٹو)

آبنائے ہرمز پر ایرانی بحری افواج کا کنٹرول بدستور قائم ہے۔بریگیڈیئر جنرل حسین محبی( فائل فوٹو)

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران کی بحری افواج کا کنٹرول بدستور قائم ہے۔

اپنے بیان میں جنرل حسین محبی نے کہا کہ امریکا نے اپنی بڑی بحری طاقت کے باوجود آبنائے ہرمز میں ایران کے کنٹرول کو ختم نہیں کیا۔ ان کے مطابق امریکی فوج خطے میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

ایرانی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا نے خلیج فارس میں اپنی فوجی طاقت استعمال کرکے ایران سے ہتھیار ڈالنے کی توقع کی تھی، تاہم تہران کی جانب سے مختلف نوعیت کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

حسین محبی نے دعویٰ کیا کہ ایران نے حالیہ محاذ آرائی کے دوران امریکی فضائی، بحری اور زمینی افواج سے متعلق مختلف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے پیش کی گئی سات شرائط پوری ہونے تک امریکا کے خلاف مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آبنائے ہرمز سے متعلق ان کے بیانات میں اس آبی گزرگاہ کو ایران کی دفاعی اور تزویراتی طاقت کا اہم حصہ بھی قرار دیا گیا ہے۔