رمضان قادروف 99.85 فیصد ووٹ لے کر پانچویں بار چیچنیا کے سربراہ منتخب

رمضان قادروف 2007 سے چیچنیا کی قیادت کر رہے ہیں۔ 2021 کے انتخابات میں انہیں 99.73 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے

September 27, 2026 · بام دنیا
رمضان قادروف 99.85 فیصد ووٹ لے کر پانچویں بار چیچنیا کے سربراہ منتخب(فائل فوٹو)

رمضان قادروف 99.85 فیصد ووٹ لے کر پانچویں بار چیچنیا کے سربراہ منتخب(فائل فوٹو)

روس: چیچنیا کے سربراہ رمضان قادروف نے حالیہ انتخابات میں 99.85 فیصد ووٹ حاصل کرکے پانچویں مدت کے لیے عہدہ برقرار رکھا ہے۔

روسی مرکزی انتخابی کمیشن کے مطابق چیچنیا میں ڈالے گئے تمام ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد رمضان قادروف کو کامیاب قرار دیا گیا۔ ان کے مدمقابل اسماعیل دنیلخانوف اور خالد ناکایف کو بالترتیب صرف 0.05، 0.05 فیصد ووٹ ملے۔

رمضان قادروف 2007 سے چیچنیا کی قیادت کر رہے ہیں۔ 2021 کے انتخابات میں انہیں 99.73 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے، جبکہ رواں انتخاب میں ان کے ووٹوں کا تناسب مزید بڑھ کر 99.85 فیصد ہوگیا۔

چیچنیا میں ہونے والی ووٹنگ روس کے قومی پارلیمانی اور دیگر علاقائی انتخابات کے ساتھ ہوئی۔ اسی دوران روس کے مختلف علاقوں میں علاقائی قیادت اور پارلیمانی نمائندوں کے انتخاب کے لیے بھی ووٹنگ کی گئی۔

قادروف روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قریبی اتحادی سمجھے جاتے ہیں اور چیچنیا میں طویل عرصے سے اقتدار میں ہیں۔