سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای تہران ریلیوں میں شریک تھے،مذہبی لیڈر کا دعویٰ

سپریم لیڈر ایک ریلی میں تقریباً 30 منٹ تک موجود رہے اور اجتماع کا مشاہدہ کیا۔

October 2, 2026 · بام دنیا
سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای تہران ریلیوں میں شریک تھے،مذہبی لیڈر کا دعویٰ

سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای تہران ریلیوں میں شریک تھے،مذہبی لیڈر کا دعویٰ

ایران میں ایک مذہبی رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے تہران کے شہدا اسکوائر میں امریکا مخالف ریلیوں میں شرکت کی تھی۔

ایرانی ذرائع کے مطابق مذہبی رہنما نے امریکا مخالف مزاحمتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای نے دو مختلف راتوں میں ان اجتماعات میں شرکت کی۔ منتظمین کا دعویٰ ہے کہ سپریم لیڈر ایک ریلی میں تقریباً 30 منٹ تک موجود رہے اور اجتماع کا مشاہدہ کیا۔

تاہم مجتبیٰ خامنہ ای کی مبینہ شرکت کے حوالے سے تاحال کوئی تصویر یا ویڈیو سامنے نہیں لائی گئی جس سے ان کی موجودگی کی آزادانہ طور پر تصدیق ہوسکے۔ ایرانی سپریم لیڈر کی عوامی سطح پر موجودگی پہلے بھی محدود رہی ہے اور ان کے بارے میں حالیہ مہینوں میں یہی بات رپورٹ ہوتی رہی ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای کو ان کے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد مارچ 2026 میں ایران کا نیا سپریم لیڈر مقرر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ان کی جانب سے تحریری پیغامات سامنے آئے، تاہم وہ طویل عرصے سے عوامی اجتماعات میں براہِ راست نظر نہیں آئے۔
تازہ دعویٰ کے باوجود مجتبیٰ خامنہ ای کی ریلی میں شرکت کے حوالے سے مزید بصری شواہد سامنے آنا باقی ہیں۔