ایرانی عہدیدار نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کردیا

کسی دعوے کو بار بار دہرانے سے زمینی حقیقت تبدیل نہیں ہوتی

October 3, 2026 · بام دنیا
ایرانی عہدیدار نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کردیا

ایرانی عہدیدار نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کردیا

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فتح کے دعووں کو مسترد کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ کسی دعوے کو بار بار دہرانے سے زمینی حقیقت تبدیل نہیں ہوتی۔ ان کے مطابق موجودہ صورتحال ایران کے عوام، فوج اور میزائل صلاحیتوں کے تناظر میں تشکیل پا رہی ہے۔

ایرانی عہدیدار نے امریکی صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ متعدد ناکامیوں کے باوجود ٹرمپ صرف بیانات دے رہے ہیں۔ محسن رضائی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر کے بیانات ان کے اپنے تصورات سے بھی آگے بڑھ چکے ہیں۔