اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی،شہزادہ ترکی الفیصل
حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملے کیے گئے، جبکہ ایران بھی سعودی عرب کو نشانہ بنا چکا ہے
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی،شہزادہ ترکی الفیصل
سعودی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اختیار کی جانے والی تحمل اور ضبط کی پالیسی اب مزید جاری نہیں رہ سکتی۔
اپنے بیان میں شہزادہ ترکی الفیصل کا کہنا تھا کہ تحمل سعودی عرب کی خارجہ اور دیگر پالیسیوں کا ایک اہم حصہ رہا ہے، جبکہ صبر اور ضبط کو سعودی پالیسی کی نمایاں خصوصیات سمجھا جاتا ہے۔ تاہم ان کے مطابق موجودہ حالات میں یہ طرزِعمل مؤثر ثابت نہیں ہورہا۔
انہوں نے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملے کیے گئے، جبکہ ایران بھی سعودی عرب کو نشانہ بنا چکا ہے۔ شہزادہ ترکی الفیصل نے خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی دستوں کی اہمیت اور خطے کی بدلتی صورتحال میں ان کے کردار پر بھی غور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔