ڈیزل کی برآمد پر پابندی کی منظوری نہیں دوں گا، ٹرمپ
جی سیون ممالک آئندہ چار ماہ کے دوران 10 کروڑ بیرل ڈیزل اور خام تیل کی فراہمی پر اتفاق کرچکے ہیں۔
ڈیزل کی برآمد پر پابندی کی منظوری نہیں دوں گا، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ڈیزل کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کی منظوری نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک اپنے ذخائر سے بڑی مقدار میں ڈیزل مارکیٹ میں لانے کے لیے تیار ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق یورپ سے ڈیزل کی فراہمی جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر نے یورپی ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے ذخائر سے ڈیزل جاری کریں، بصورت دیگر امریکا کی جانب سے ڈیزل کی فراہمی روکنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔
امریکی صدر نے جنوبی کوریا کے ساتھ طے پانے والے توانائی سے متعلق معاہدے کو بھی اہم قرار دیا۔ ان کے مطابق جنوبی کوریا کے ساتھ 8.4 ارب ڈالر مالیت کا تیل کی بازیابی سے متعلق منصوبہ طے پایا ہے، جو مستقبل میں امریکا کے توانائی کے تحفظ کو مضبوط بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔
دوسری جانب فرانسیسی صدر کے مطابق جی سیون ممالک آئندہ چار ماہ کے دوران 10 کروڑ بیرل ڈیزل اور خام تیل کی فراہمی پر اتفاق کرچکے ہیں۔
ایران سے متعلق جاری تنازع کے باعث عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ برطانیہ میں بھی ڈیزل کی قیمت پہلی مرتبہ دو پاؤنڈ فی لیٹر کی ریکارڈ سطح تک پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔