موجودہ صورتحال ایران کے مشکل ترین حالات میں سے ایک ہے، محسن رضائی

موجودہ حالات کے باوجود ملک میں ضرورت کی اشیا کی کوئی کمی نہیں ہے۔

October 4, 2026 · بام دنیا
موجودہ صورتحال ایران کے مشکل ترین حالات میں سے ایک ہے، محسن رضائی

موجودہ صورتحال ایران کے مشکل ترین حالات میں سے ایک ہے، محسن رضائی

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے ملک کی موجودہ صورتحال کو مشکل ترین ادوار میں سے ایک قرار دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق محسن رضائی نے حکومت کے اقتصادی رابطہ مرکز کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو اس وقت مشکل حالات کا سامنا ہے، تاہم امریکا کے ساتھ مذاکرات کا عمل انتہائی سنجیدگی سے جاری ہے۔

اجلاس میں وزیر جهادِ کشاورزی نے بھی ملک میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور زرعی شعبے کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ان کے مطابق موجودہ حالات کے باوجود ملک میں ضرورت کی اشیا کی کوئی کمی نہیں ہے۔

دوسری جانب امریکی پابندیوں میں اضافے کے باعث ایرانی معیشت پر دباؤ بڑھنے کی اطلاعات ہیں، جبکہ مقامی مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ایرانی کاروباری حلقوں کے مطابق کرنسی کی قدر میں اضافے سے تجارت اور اشیا کی فروخت متاثر ہورہی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ خریدار موجود ہونے کے باوجود انہیں فروخت کیے گئے سامان کو دوبارہ زیادہ قیمت پر خریدنا پڑتا ہے، جس سے کاروباری مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔