انگلینڈ میں ٹرینوں پر کھٹملوں کا حملہ، سروسز معطل

ساؤتھ ایسٹرن کی ہائی اسپیڈ ون لائن پر چلنے والی ٹرینوں میں بھی کیڑے دیکھے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

October 4, 2026 · بام دنیا
انگلینڈ میں ٹرینوں پر کھٹملوں کا حملہ، سروسز معطل

انگلینڈ میں ٹرینوں پر کھٹملوں کا حملہ، سروسز معطل

جنوبی انگلینڈ میں ٹرینوں کی بوگیوں میں کھٹملوں کی موجودگی کے باعث متعدد ٹرین سروسز متاثر ہوگئی ہیں، جبکہ بعض ٹرینوں کو شیڈول سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوب مشرقی انگلینڈ میں چلنے والی ٹرینوں کی کچھ بوگیوں میں کھٹمل پائے جانے کے بعد انتظامیہ نے متاثرہ ٹرینوں کو سروس سے نکال دیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کھٹملوں کی یہ صورتحال ایسٹ سسیکس کے علاقے ہیسٹنگز کے قریب واقع ویسٹ مرینا ٹرین کیئر ڈپو تک بھی پہنچ چکی ہے۔ اس کے علاوہ ساؤتھ ایسٹرن کی ہائی اسپیڈ ون لائن پر چلنے والی ٹرینوں میں بھی کیڑے دیکھے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

صورتحال کے باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کھٹملوں کا مسئلہ مزید ٹرینوں تک پھیل سکتا ہے۔ متاثرہ ٹرینوں کے بعض ڈرائیوروں نے ان میں سوار ہونے سے انکار کرتے ہوئے انتظامیہ پر مسئلے سے نمٹنے میں سنجیدگی نہ دکھانے کا الزام عائد کیا ہے۔

ٹرین سروس سے وابستہ عملے کی جانب سے متاثرہ بوگیوں کی صفائی اور مسئلے کے مستقل حل کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔