نیتن یاہو کا زخمی اماراتی ایئرلائن کپتان سے ٹیلیفونک رابطہ

پرواز کے دوران شریک پائلٹ نے اسے بتایا کہ وہ عبادت کے لیے جا رہا ہے، تاہم کچھ ہی دیر بعد اس کے سر پر اچانک چوٹ لگی۔

October 4, 2026 · بام دنیا
نیتن یاہو کا زخمی اماراتی ایئرلائن کپتان سے ٹیلیفونک رابطہ

نیتن یاہو کا زخمی اماراتی ایئرلائن کپتان سے ٹیلیفونک رابطہ

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اماراتی ایئرلائن کے زخمی کپتان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس دوران کپتان نے پرواز کے دوران پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات بیان کیں۔

کپتان کے مطابق پرواز کے دوران شریک پائلٹ نے اسے بتایا کہ وہ عبادت کے لیے جا رہا ہے، تاہم کچھ ہی دیر بعد اس کے سر پر اچانک چوٹ لگی۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر انہیں محسوس ہوا کہ شاید طیارے کو کسی حادثے کا سامنا کرنا پڑا ہے، تاہم جب سر پر مسلسل ضربیں لگیں تو انہیں اندازہ ہوا کہ شریک پائلٹ نے ان پر حملہ کیا ہے۔

زخمی کپتان نے کہا کہ انہوں نے اپنی جان بچانے کے لیے کاک پٹ کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی، لیکن شریک پائلٹ نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ ان کے مطابق اس صورتحال میں کاک پٹ سے باہر نکلنا ان کے لیے انتہائی ضروری تھا، کیونکہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کی جان کو خطرہ لاحق تھا۔

کپتان کے مطابق بالآخر وہ کاک پٹ کا دروازہ کھولنے میں کامیاب ہوگئے، جس کے بعد طیارے میں موجود افراد نے شریک پائلٹ کو قابو کر لیا اور پرواز کو محفوظ طریقے سے سنبھال لیا گیا۔