ایران اور نجف ایئرپورٹ کے درمیان پروازیں بحال، شیڈول جاری
پروازوں کا انتظام ایرانی اور عراقی ایئرلائنز مشترکہ طور پر کریں گی
ایران اور نجف ایئرپورٹ کے درمیان پروازیں بحال، شیڈول جاری
ایران اور عراق کے نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان فضائی رابطہ بحال کردیا گیا ہے، جس کے بعد پروازوں کا باقاعدہ شیڈول بھی جاری کردیا گیا۔
ابتدائی مرحلے میں آج شام ایران اور نجف کے درمیان 3 پروازیں چلائی جائیں گی، جبکہ آئندہ دنوں میں پروازوں کی تعداد بتدریج بڑھانے کا منصوبہ ہے۔
پروازوں کا انتظام ایرانی اور عراقی ایئرلائنز مشترکہ طور پر کریں گی۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر کے لیے ایئرپورٹ روانہ ہونے سے پہلے اپنی پرواز کا تازہ شیڈول ضرور چیک کرلیں۔
دوسری جانب اطلاعات کے مطابق بغداد حکومت کو امریکی پابندیوں سے استثنیٰ ملنے کے بعد ایرانی ایئرلائنز کو روزانہ 40 پروازیں چلانے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔
فضائی رابطے کی بحالی سے ایران اور عراق کے درمیان مسافروں کی آمدورفت میں سہولت پیدا ہونے کی توقع ہے۔