گوگل نے جیمنائی میں میپس کا نیا ٹول متعارف کرا دیا

ابتدائی طور پر یہ سہولت صرف موبائل ایپ پر دستیاب ہے۔

October 4, 2026 · بام دنیا
گوگل نے جیمنائی میں میپس کا نیا ٹول متعارف کرا دیا

گوگل نے جیمنائی میں میپس کا نیا ٹول متعارف کرا دیا

گوگل نے اپنی نقشہ سروس میپس کو جیمنائی اے آئی ایپ میں شامل کرتے ہوئے صارفین کے لیے نیا میپ ٹول متعارف کرا دیا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ سہولت صرف موبائل ایپ پر دستیاب ہے۔

ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق اس فیچر کی آزمائش فروری 2026 سے جاری تھی، جس کے بعد اب اسے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

نیا میپ ٹول جیمنائی ایپ میں تصاویر، کیمرا، اواتار، فائلز، ڈرائیو اور نوٹ بکس جیسے دیگر آپشنز کے ساتھ دکھائی دیتا ہے۔ صارف اس ٹول کو منتخب کرنے کے بعد نقشے پر اپنی موجودہ لوکیشن اور اس کے اردگرد کا علاقہ دیکھ سکتا ہے۔

صارفین نقشے کو زوم اِن یا زوم آؤٹ کرکے کسی مخصوص مقام کی تلاش بھی کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایپ میں موجود “ایکسپلور دی ایریا” آپشن کے ذریعے کسی علاقے کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔

یہ آپشن منتخب کرنے پر نقشے پر مختلف مقامات کے لیبلز ظاہر ہوتے ہیں، جس کے بعد صارف جیمنائی سے کسی مخصوص مقام کے بارے میں سوال کرسکتا ہے۔

فی الحال گوگل کا یہ میپ ٹول صرف جیمنائی کی موبائل ایپ تک محدود ہے، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مستقبل میں اسے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔