خمیس مشیط کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کردیاگیا،سعودی فوجی اتحاد

سعودی عرب کو حوثیوں کے مزید میزائل حملوں کا خطرہ یمن کے ان علاقوں سے ہے جو حوثی گروپ کے زیرِ کنٹرول ہیں، جن میں صنعاء، صعدہ اور عمران شامل ہیں۔

October 7, 2026 · بام دنیا
خمیس مشیط کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کردیاگیا،سعودی فوجی اتحاد(فائل فوٹو)

خمیس مشیط کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کردیاگیا،سعودی فوجی اتحاد(فائل فوٹو)

سعودی فوجی اتحاد کے مطابق یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی شہر خمیس مشیط کی سمت داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔

اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو حوثیوں کے مزید میزائل حملوں کا خطرہ یمن کے ان علاقوں سے ہے جو حوثی گروپ کے زیرِ کنٹرول ہیں، جن میں صنعاء، صعدہ اور عمران شامل ہیں۔

دوسری جانب یمن میں حوثی تنظیم انصار اللہ کے خلاف سعودی اتحادی افواج کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ سعودی اتحاد کے مطابق صنعا، صعدہ اور حدیدہ میں اسلحے کے ذخائر، دھماکا خیز کشتیوں، گوداموں، بحری سرنگوں، بیلسٹک میزائلوں کے لانچنگ پلیٹ فارمز اور میزائلوں کے ذخیرے کو نشانہ بنایا گیا۔

یمن کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تعز میں حوثی ملیشیا کے تقریباً ڈھائی سو جنگجوؤں کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔