راہول گاندھی کو پولیس حراست سے چھڑانے کیلئے پریانکا گیٹ پر چڑھ گئیں۔ویڈیو وائرل

تقریباً نو گھنٹے جاری رہنے والے احتجاج کے بعد دہلی پولیس نے راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور دیگر رہنماؤں کو حراست میں لے کر کنگز وے کیمپ منتقل کیا۔

October 7, 2026 · بام دنیا
راہول گاندھی کو پولیس حراست سے چھڑانے کیلئے پریانکا گیٹ پر چڑھ گئیں۔ویڈیو وائرل(فوٹو سوشل میڈیا)

راہول گاندھی کو پولیس حراست سے چھڑانے کیلئے پریانکا گیٹ پر چڑھ گئیں۔ویڈیو وائرل(فوٹو سوشل میڈیا)

نئی دہلی میں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران کانگریس رہنما پرینکا گاندھی وڈرا نے کنگز وے کیمپ کے گیٹ پر چڑھ کر اسے کھول دیا، جہاں راہل گاندھی سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں کو حراست میں رکھنے کے بعد منتقل کیا گیا تھا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انڈیا بلاک کے رہنماؤں نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر احتجاج کیا۔ رہنماؤں نے پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا، جس کے بعد انہوں نے آکاشوانی بھون کے قریب دھرنا دے دیا۔

تقریباً نو گھنٹے جاری رہنے والے احتجاج کے بعد دہلی پولیس نے راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور دیگر رہنماؤں کو حراست میں لے کر کنگز وے کیمپ منتقل کیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں پرینکا گاندھی کو رات کے وقت گیٹ پر چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ گیٹ کھولنے کے بعد کانگریس کارکن بھی اندر داخل ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق حراست میں لیے جانے کے تقریباً دو گھنٹے بعد راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور دیگر رہنماؤں کو رہا کردیا گیا۔

احتجاج کے دوران راہل گاندھی کی جانب سے بیریکیڈ پر چڑھ کر بھارتی پرچم لہرانے کا منظر بھی سامنے آیا۔