حوثیوں کا ریاض اور ابہا کے ہوائی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

سعودی عرب نے حوثیوں کی جانب سے کیے گئے ان حملوں کی تاحال تصدیق نہیں کی۔

October 7, 2026 · بام دنیا
حوثیوں کا ریاض اور ابہا کے ہوائی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ(فائل فوٹو)

حوثیوں کا ریاض اور ابہا کے ہوائی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ(فائل فوٹو)

یمن کے حوثی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

حوثیوں کے مطابق ابہا ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا گیا، جبکہ خمیس مشیط میں واقع ایک سعودی فضائی اڈے کو بھی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایک خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے حوثیوں کی جانب سے کیے گئے ان حملوں کی تاحال تصدیق نہیں کی۔

حوثیوں کے دعووں کے حوالے سے مزید آزادانہ تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔