لائیو لانگ مارچ ختم کرنے کی کنجی عمران خان کے پاس ہے،شوکت یوسفزئی
حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد مارچ شروع
October 7, 2026 · Live
لانگ مارچ ختم کرنے کی کنجی عمران خان کے پاس ہے، شوکت یوسفزئی(فائل فوٹو)
Wednesday, 7 October 2026 – 13:20 #
لانگ مارچ ختم کرنے کی کنجی عمران خان کے پاس ہے، شوکت یوسفزئی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پارٹی کا لانگ مارچ جاری ہے اور اسے کسی دباؤ کے تحت ختم نہیں کیا جائے گا۔ ان کے مطابق مارچ ختم کرنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ہی کرسکتے ہیں۔ شوکت یوسفزئی نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم میڈیا پر مذاکرات کی باتیں کرنے کے بجائے عملی اقدامات کریں اور اگر حکومت کے پاس اختیارات ہیں تو تحریک انصاف کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان سے ملاقاتوں پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں، انہیں اسپتال… مزید پڑھیں
Wednesday, 7 October 2026 – 11:29 #
تحریک انصاف کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا،کارکنوں کا پرتپاک استقبال
پاکستان تحریک انصاف کا 4 اکتوبر سے جاری لانگ مارچ تیسرے روز خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ پہنچ گیا، جہاں قافلے کے شرکا کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ کوہاٹ میں بڑی تعداد میں شہریوں کی جانب سے لانگ مارچ میں شرکت اور استقبال پر پی ٹی آئی کے صوبائی ترجمان شفیع جان نے عوام سے اظہارِ تشکر کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شفیع جان کا کہنا تھا کہ کوہاٹ کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنی سیاسی وابستگی اور شعور کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق شہریوں نے لانگ مارچ کے شرکا کا گرمجوشی سے استقبال… مزید پڑھیں