یمن کے عدن ایئرپورٹ پر حوثیوں کا حملہ، 2 بیلسٹک میزائل داغ دیے گئے

دونوں میزائل حوثیوں کی جانب سے فائر کیے گئے اور عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ہدف بنایا گیا۔مقامی سیکیورٹی حکام

October 7, 2026 · بام دنیا
یمن کے عدن ایئرپورٹ پر حوثیوں کا حملہ، 2 بیلسٹک میزائل داغ دیے گئے

یمن کے عدن ایئرپورٹ پر حوثیوں کا حملہ، 2 بیلسٹک میزائل داغ دیے گئے

جنوبی یمن کے شہر عدن میں حوثی گروپ نے بین الاقوامی ایئرپورٹ کو دو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقامی سیکیورٹی حکام کے مطابق دونوں میزائل حوثیوں کی جانب سے فائر کیے گئے اور عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ہدف بنایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد تاحال کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق صورتحال اب قابو میں ہے جبکہ ممکنہ مزید حملوں کے خدشے کے پیش نظر علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا نے حملے کے وقت کی بعض ویڈیوز بھی نشر کی ہیں، جن میں علاقے میں دھماکوں کے مناظر دکھائی دیتے ہیں۔ تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ میزائل حملے سے ایئرپورٹ کی عمارت یا دیگر تنصیبات کو کتنا نقصان پہنچا۔

عدن ایئرپورٹ پر حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب یمن میں جاری کشیدگی میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور یمنی حکومتی فورسز حوثیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جنوبی یمن میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عدن شہر سمیت اہم شہری اور ہوابازی مراکز پر سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔