جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک سمیت قانونی ٹیم عدالت میں موجود تھی
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی
راولپنڈی: جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بغیر کسی کارروائی کے 22 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک سمیت قانونی ٹیم عدالت میں موجود تھی، جبکہ پراسیکیوشن کی ٹیم بھی عدالت پہنچی۔
مقدمے میں بانی پی ٹی آئی، علی امین گنڈاپور، شیخ رشید احمد، شبلی فراز، عمر ایوب اور راجہ بشارت سمیت 120 سے زائد ملزمان نامزد ہیں۔
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے، جبکہ مقدمے کے 45 سے زائد گواہان پر جرح کا مرحلہ بھی مکمل کیا جاچکا ہے۔
عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔
آج کی سماعت میں کوئی کارروائی نہ ہوسکی، جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ شیخ رشید احمد سمیت دیگر ملزمان نے حاضری مکمل کی، جس کے بعد عدالت نے انہیں جانے کی اجازت دے دی۔