دنیا کے امن کیلئے پاکستان کا کردار قابلِ ستائش ہے،انتونیو گوتریس

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے قدرتی آفات کے موقع پر پاکستان کی معاونت کرنے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ بھی ادا کیا۔

October 8, 2026 · بام دنیا
دنیا کے امن کیلئے پاکستان کا کردار قابلِ ستائش ہے،انتونیو گوتریس

دنیا کے امن کیلئے پاکستان کا کردار قابلِ ستائش ہے،انتونیو گوتریس

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عالمی امن کے لیے پاکستان کا کردار قابلِ ستائش ہے، جبکہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی شرکت ہمیشہ نمایاں رہی ہے۔

انتونیو گوتریس نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری سے ملاقات کی، جس میں عالمی و علاقائی صورتحال اور اقوام متحدہ کے امن مشنز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کے مطابق افغانستان میں 25 دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی عالمی امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے اور عالمی برادری کو اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اپنا کردار آئندہ بھی جاری رکھے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی پولیس افسران اور اہلکار بھی اقوام متحدہ کے پولیس مشنز میں خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ امن مشنز کے دوران پاکستان کے 181 اہلکار اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کی امن مشنز میں شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی امن کے لیے پاکستان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے قدرتی آفات کے موقع پر پاکستان کی معاونت کرنے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ بھی ادا کیا۔