ایران اور عمان میں آبنائے ہرمز کی سکیورٹی پر اہم معاہدہ طے پا گیا

ایران اور عمان کے درمیان طے پانے والا یہ معاہدہ پہلے سے طے شدہ منصوبے کا حصہ ہے

October 8, 2026 · بام دنیا
ایران اور عمان میں آبنائے ہرمز کی سکیورٹی پر اہم معاہدہ طے پا گیا(فائل فوٹو)

ایران اور عمان میں آبنائے ہرمز کی سکیورٹی پر اہم معاہدہ طے پا گیا(فائل فوٹو)

ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی سکیورٹی اور محفوظ گزرگاہوں سے متعلق اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری راستوں کے جغرافیائی مقامات پر اتفاق کر لیا ہے۔ ان راستوں کے نشان زدہ مقامات متعلقہ عالمی بحری ادارے کو فراہم کیے جائیں گے۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران اور عمان کے درمیان طے پانے والا یہ معاہدہ پہلے سے طے شدہ منصوبے کا حصہ ہے، جس کے تحت آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو مرحلہ وار بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس منصوبے کا بنیادی مقصد آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے لیے محفوظ گزرگاہیں فراہم کرنا اور سمندری آمدورفت کو بتدریج معمول پر لانا ہے۔