امریکا نے جنگ میں 81 طیاروں کے نقصان کا اعتراف کر لیا:عباس عراقچی
مئی میں کانگریشنل ریسرچ سروس نے 42 امریکی فوجی طیاروں کے نقصان کی نشاندہی کی تھی، تاہم اب تازہ رپورٹ میں یہ تعداد 81 طیاروں تک پہنچ گئی ہے
امریکا نے جنگ میں 81 طیاروں کے نقصان کا اعتراف کر لیا:عباس عراقچی
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ کے دوران اپنے 81 فوجی طیاروں کے نقصان کو تسلیم کرلیا ہے۔
عباس عراقچی نے کانگریشنل ریسرچ سروس کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مئی میں امریکا نے 42 فوجی طیاروں کے نقصان کی نشاندہی کی تھی، تاہم اب یہ تعداد 81 تک پہنچ گئی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران امریکی فوجی طیاروں کو پہنچنے والا حقیقی نقصان رپورٹ کیے گئے اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔
کانگریشنل ریسرچ سروس کی رپورٹ میں ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کے دوران کم از کم 81 فوجی فضائی پلیٹ فارمز کے ضائع یا متاثر ہونے کا ذکر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان میں طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز سمیت مختلف فضائی نظام شامل ہیں۔
عباس عراقچی نے دعویٰ کیا کہ امریکی نقصانات کی اصل تعداد اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔