خیبرمیڈیکل کالج میں’’آر سی ٹی ویک‘‘ اور رینڈمائزڈ کنٹرولڈٹرائلز پر ریسرچ سمپوزیم

چار اہم سیشن۔ ماہرین کی گفتگو

October 8, 2026 · ہیلتھ

 

خیبر میڈیکل کالج میں ’’آر سی ٹی ویک‘‘ رینڈمائزڈ کنٹرولڈ ٹرائلز کے موضوع پر ایک روزہ ریسرچ سمپوزیم کے انعقاد کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ سمپوزیم میں ماہرینِ تعلیم، معالجین، محققین اور طلبہ نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈین خیبر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمود اورنگزیب تھے۔ انہوں نے ادارے میں مضبوط تحقیقی ماحول کے فروغ، معیاری کلینیکل تحقیق، جدت اور شواہد پر مبنی طبی عمل کی اہمیت پر زور دیا۔

سمپوزیم میں چار اہم سیشنز منعقد ہوئے۔

پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی نے رینڈمائزڈ کنٹرولڈ ٹرائلز کے بنیادی تصورات، اسٹڈی ڈیزائن اور عالمی معیارات پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر ڈاکٹر اختر شیرین نے پروٹوکول سے اشاعت تک کلینیکل ٹرائلز میں معیار اور تحقیقی دیانت داری کے حوالے سے گفتگو کی۔ پروفیسر ڈاکٹر نائلہ ارم ہادی نے کنسورٹ گائیڈ لائنز، شفافیت اور تحقیقی نتائج کی معیاری رپورٹنگ کی اہمیت بیان کی،۔ ڈاکٹر مسعود جاوید نے آر سی ٹی مقالوں کی اشاعت، عام تحقیقی غلطیوں اور اشاعتی اخلاقیات کے حوالے سے ایڈیٹر کے نقطۂ نظر سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر ایسوسی ایٹ ڈین ریسرچ کے ایم سی/کے ٹی ایچ پروفیسر ڈاکٹر اقبال حیدر کی تصنیف ’’پریکٹیکل کلینیکل ایگزامینیشن: پاکٹ کمپینین‘‘ کی رونمائی بھی کی گئی۔

آر سی ٹی ویک کے منتظمین میں پروفیسر ڈاکٹر اقبال حیدر، وائس ڈین کے ایم سی پروفیسر ڈاکٹر محسن شفیع، اسسٹنٹ ایسوسی ایٹ ڈین ریسرچ ڈاکٹر سلیمان الٰہی ملک اور چیئرمین اسٹوڈنٹ ریسرچ کمیٹی ڈاکٹر جیہان حسن شامل تھے۔