آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات

آبنائے ہرمز کے ایسے راستوں سے گزرنے والے جہاز، جن کی ایران کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی، ممکنہ طور پر بارودی سرنگوں کی زد میں آئے ہیں

October 9, 2026 · بام دنیا
آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات

آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات

تہران: آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں متعدد زوردار دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، ایرانی میڈیا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ غیر مجاز راستوں سے گزرنے والے تیل بردار بحری جہاز سمندر میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ہوں گے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق نامعلوم فوجی ذرائع نے بتایا کہ آبنائے ہرمز کے ایسے راستوں سے گزرنے والے جہاز، جن کی ایران کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی، ممکنہ طور پر بارودی سرنگوں کی زد میں آئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعات آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پیش آئے۔ ایران کی جانب سے بحری جہازوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ تہران کی اجازت کے بغیر متعین راستوں کے بجائے دیگر گزرگاہوں سے آمدورفت نہ کریں۔

تاہم دھماکوں کی وجوہات، کسی جہاز کو پہنچنے والے نقصان یا جانی نقصان سے متعلق تفصیلات کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔