سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات، برطانوی دفتر خارجہ کی نئی سفری ہدایات
حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ سامنے آیا
سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات، برطانوی دفتر خارجہ کی نئی سفری ہدایات
برطانیہ کی شہریوں کو سعودی عرب کے بعض علاقوں اور ایئرپورٹس کا سفر نہ کرنے کی ہدایت
برطانوی دفتر خارجہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے شہریوں کو سعودی عرب کے صوبوں عسیر، نجران اور جیزان سمیت طائف شہر اور اس کے ایئرپورٹ کی جانب سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
برطانوی حکام نے شہریوں کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وہ یمن کی سرحد سے 10 کلومیٹر تک کے علاقے میں کسی بھی قسم کے سفر سے اجتناب کریں۔
یہ سفری ہدایات ایسے وقت میں جاری کی گئی ہیں جب حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
دوسری جانب سعودی سول ڈیفنس کے مطابق ریاض میں ایک بیلسٹک میزائل کو روکنے اور تباہ کرنے کی کارروائی کے دوران اس کا ملبہ گرنے سے بچوں کی ایک نرسری اور میڈیکل کمپلیکس کو نقصان پہنچا۔ حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات بھی اہمیت اختیار کر گئی ہیں۔
خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سعودی عرب کے بعض علاقوں میں سکیورٹی صورتحال اور شہریوں کی نقل و حرکت سے متعلق خدشات بڑھ گئے ہیں۔