حکومت اور اپوزیشن انا ختم کریں،مذاکرات سے مسائل حل کریں،بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف اب بھی بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہے اور سیاسی معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی حمایت کرتی ہے۔
حکومت اور اپوزیشن انا ختم کریں،مذاکرات سے مسائل حل کریں،بیرسٹر گوہر
چارسدہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے حکومت اور اپوزیشن پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی انا کو ایک طرف رکھ کر مذاکرات کی میز پر بیٹھیں اور سیاسی مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالیں۔
چارسدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کی گاڑیاں کچے میں پھنسی ہوئی ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ ضد اور انا ختم کرکے آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اب بھی بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہے اور سیاسی معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی حمایت کرتی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے امید ظاہر کی کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مذاکراتی عمل میں مثبت کردار ادا کریں گے اور سیاسی فریقین کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔