ریاض ایئرپورٹ پر دو حملے، تین سعودی شہری جاں بحق، طیارے کو بھی نقصان

پہلے حملے میں ایئرپورٹ کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ دوسرے حملے میں سعودی ایئرلائنز کے ایک طیارے کو نقصان پہنچا۔

October 9, 2026 · بام دنیا
حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ پر حملے کا منصوبہ ناکام،میزائلوں کا ملبہ گرنے سے نرسری اور میڈیکل کمپلیکس متاثر

حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ پر حملے کا منصوبہ ناکام،میزائلوں کا ملبہ گرنے سے نرسری اور میڈیکل کمپلیکس متاثر

سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کو ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ہونے والے دو حملوں میں تین سعودی شہری جاں بحق جبکہ مختلف متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ حملوں کے دوران سعودی ایئرلائنز کے ایک طیارے کو بھی نقصان پہنچا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ پہلے حملے میں ایئرپورٹ کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ دوسرے حملے میں سعودی ایئرلائنز کے ایک طیارے کو نقصان پہنچا۔

حکام کے مطابق حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کو مختلف نوعیت کی چوٹیں آئیں، جن کے بعد انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس سے قبل سعودی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ فضائی دفاعی نظام نے یمنی حوثیوں کی جانب سے داغے گئے تین بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیے۔ اطلاعات کے مطابق ایک میزائل خمیس مشیط جبکہ دو ریاض کی جانب داغے گئے تھے۔

سعودی سول ڈیفنس کے مطابق میزائلوں کو فضا میں تباہ کیے جانے کے باوجود ان کا ملبہ گرنے سے ریاض میں بچوں کی ایک نرسری اور میڈیکل کمپلیکس کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر آپریشنل سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں اور فضائی آمدورفت معمول پر آ گئی ہے۔ حملوں کی مکمل تفصیلات اور ذمہ داری سے متعلق مزید معلومات کے لیے متعلقہ حکام کے باضابطہ بیانات کا انتظار ہے۔